وفاقی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیااوراس حوالے سےآرڈیننس بھی جاری کردیاہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ و مراعات ترمیمی آرڈیننس 2025جاری کردیاہے، آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 ءسے ہوگا۔
آرڈیننس کے ذریعے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں رکن اسمبلی کے برابرہوگئی ہیں،وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء کی تنخوا ہ2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے مارچ میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،صدر مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188فیصد اضافہ کیا گیاہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزراء اور وزرائے مملکت کی کی تنخواہوں میں وفاقی وزراء
پڑھیں:
نیویارک ٹائمز اور عمران خان کی رہائی پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا مضمون
حال ہی میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والا مضمون ‘عمران خان کو رہا کرو’ صحافت نہیں بلکہ ایک خالصتاً سیاسی اشتہار ہے، جو مبینہ طور پر غیر ملکی لابنگ ایجنٹس کی مالی معاونت سے شائع کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے یہ مضمون 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے بعد شائع کیا جو ایک سزا یافتہ سیاسی شخصیت کی ساکھ کو بحال کرنے کی ایک کوشش ہے۔
یہ اشتہار ایک سنگین سوال کو جنم دیتا ہے اور وہ یہ کہ صحافت اور کرائے کے سیاسی سرگرم کارکنوں میں فرق کب مٹ جاتا ہے اور ایک عالمی میڈیا ادارہ کس حد تک جانے کو تیار ہے جب اُسے ایک خودمختار ریاست کے اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ادائیگی کی جائے؟
یہ بھی پڑھیے:ایک گھنٹے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا
زیرِ بحث مضمون محض گمراہ کن نہیں بلکہ ایک مثال ہے کہ کس طرح کسی مخصوص بیانیے کو دھو کر اسے ایک معزز پلیٹ فارم کے ذریعے قابلِ قبول بنایا جاتا ہے۔ اس میں پاکستان کی عدلیہ، سلامتی کے اداروں اور آئینی نظام کو بغیر کسی توازن یا تحقیق کے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ مضمون نہ تو کسی شفاف تحقیق پر مبنی ہے، نہ اس میں حقائق کا توازن موجود ہے اور نہ ہی کوئی سیاق و سباق۔ یہ صحافتی معیار کی ایک بدترین مثال ہے جہاں عوامی مفاد کے بجائے مالی فائدے کو ترجیح دی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی قانونی مشکلات کسی سیاسی انتقام کا نتیجہ نہیں۔ ان پر کرپشن، ریاستی تحائف سے غیر قانونی منافع کمانے اور ریاستی رازوں کے افشا جیسے سنگین الزامات میں شفاف عدالتی کارروائی ہوئی۔ ان فیصلوں میں نہ کوئی عسکری دباؤ تھا، نہ ہی کوئی سیاسی مداخلت، یہ تمام مقدمات آزاد عدلیہ کے تحت طے پائے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی رہائی، امریکا سے مدد کی اپیل، قاسم خان کا انٹرویو، امریکا کا بھارت کیخلاف اعلان جنگ
نیویارک ٹائمز نے سچائی کے بجائے پیسہ چن کر نہ صرف اپنی صحافتی ساکھ داؤ پر لگا دی ہے بلکہ یہ دکھا دیا ہے کہ وہ اب غیرجانبدار رپورٹنگ کے بجائے غیر ملکی ایجنڈے فروخت کرنے والا ادارہ بن چکا ہے۔
پاکستان برائے فروخت نہیں اور نہ ہی اس کی عدلیہ۔ یہ مہنگے اشتہارات نہ تو عدالتی فیصلوں کو پلٹ سکتے ہیں، نہ ہی ایک سزا یافتہ فرد کے جرائم کو دھو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رہائی عمران خان نیویارک ٹائمز