اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی  آرڈیننس جاری کردیا،صدر نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں، مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا،وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہ، رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابرہوگی،صدرمملکت نے قومی زرعی  تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا رڈیننس جاری کردیا کا ا رڈیننس جاری

پڑھیں:

ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈیننس  جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ کے مطابق آرڈیننس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں، اسی طرح آرڈیننس کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں بھی متعدد ترامیم کی گئی ہے۔

ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیے گئے ہیں، آرڈیننس کے مطابق پہلی اپیل کے خاتمے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا۔

آرڈیننس کے مطابق ٹیکس ریکوری کے لیے اکاؤنٹ فوری منجمد کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا، اسی طرح ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت پیداوار اور سٹاک کی نگرانی کا بھی ایف بی آر کو اختیار دے دیا گیا۔

  پاکستان نے آئی پی ایل کی سٹریمنگ پر پابندی لگادی

آرڈیننس کے مطابق کاروباری مقامات پر ایف بی آر کے افسران تعینات ہوسکیں گے، ترامیم کے تحت ایف بی آر قابل ادا ٹیکس کو فوری ریکور کرسکیں گے، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام افسران کے اختیارات بڑھ گئے۔

آرڈیننس کے تحت حکومتی افسران کو کسی بھی بزنس، جگہ، فیکٹری پر غیر قانونی سامان کو قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ  کر دیا
  • وزرا کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کردیا
  • وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کی تنخواہ ممبران قومی اسمبلی کے برابر ہوگی، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا
  • وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈینینس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں
  • ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈیننس  جاری
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخواہ میں 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری، ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ
  • ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جہاں بلاخوف و خطر صحافت کی جاسکے: صدر مملکت
  • صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا