لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے۔ ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘کی لانچنگ کر دی گئی۔ مریم نواز شریف نے’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.

punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے -’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی نواز شریف کا ویژن ہے۔ نواز شریف لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔یہ 34ہزار گھر نہیں بلکہ دعائیں ہیں۔’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کے تحت مکان بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پریڈ مقرر کیا گیا، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے۔پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لئے نہ زمین ہے نہ پیسے۔پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ مفت پلاٹ کے لئے azag.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں اپنے دور میں کئی دہائیوں تک 34ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں۔ اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، کہنا آسان ہے مگر عام آدمی کے لئے گھر کا حصول بہت مشکل ہے۔’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ’’اپنی زمین،اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو،ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ یوم صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے۔آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے-آزادی صحافت کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جْڑے ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نواز شریف اپنی زمین اپنا گھر مفت پلاٹ جائیں گے اپنی چھت کے لئے ا

پڑھیں:

مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

ایرانی صدر نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج پرقائد مسلم لیگ نون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے رسمی ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعود پز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مہمان صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ مہمان صدر نے پُرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا، ایرانی صدر مسعود پز شکیان کو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔

ایرانی صدر مسعودپز شکیان نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج پر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے رسمی ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز : فیلڈ مارشل کی وقیادت میں بہادر افواج نے تحفظآزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا : مریم نواز 
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
  • ہتھیار ڈالیں یا واپس افغانستان جائیں، ورنہ آپریشن ہوگا، باجوڑ امن جرگے نے طالبان پر واضح کردیا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیل سامنے آگئی
  • وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا، جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • وزیراعلی سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
  • وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار