سٹی42:  بھارت کے کینہ پرور پرائم منسٹر نریندر مودی نے پاکستان کی وارننگز کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کے ملکیتی دریا چناب کا پانی روکنے کے لئے  عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ یہ بات انڈیا کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس کے دو سینئیر صحافیوں نے آج 4 مئی کو اپنی ایک خبر میں بتائی ہے.

پہلگام  میں انڈیا کے  26 سیاحوں کے قتل کے بارہ روز بعد بھی اندیا کی ھکومت اس سانحہ میں ملوث افراد کو سامنے نہیں لائی، کسی تنظیم کے اس حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں لائی، اور بھارت اور دنیا بھر میn اٹھائے جا رہے منطقی سوالات کو نطر انداز کر کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اشتعال انگیز کارروائیوں کو بڑھاوا دیتے ہوئے اب بگلہیار ڈیم کے ذریعہ پاکستان کے ملکیتی دریا چناب کا پانی روکنے کی سازش کر رہی ہے۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

بگلہیار ڈیم کے سپل ویز کے دروازوں سے پاکستان آنے والے پانی کو روکنے کی ابتدا

انڈین ایکسپریس کے مینیجنگ ایڈیٹر  پی ویدیا ناتھن آئیر  اور سینئیر ڈپلومیٹک رپورٹر  شبھاجیت رائے نے اپنی اتوار کے روز شائع ہونے والی خبر میں بتایا ہے کہ پہلگام حملے کے صرف 10 دن بعد ہندوستان نے "پاکستان کے خلاف اقدامات کے دوسرے سیٹ " کے ساتھ اپنی  کارروائی کو تیز کیا ہے.

اس میں بگلیہار ڈیم کے ذریعے چناب دریا کے پانی کے بہاؤ کو روکنا؛ پاکستانی مصنوعات کی درآمد کو روکنا؛ پاکستان کے ملکیتی بحری جہازوں کی انڈیا کی بندرگاہوں پر ڈاکنگ پر پابندی اور تمام ڈاک اور پارسلز کے تبادلے کو معطل کرنا شامل ہے۔

9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار

انڈین ایکسپریس کے مینیجنگ ایڈیٹر اور ڈپلومیٹک رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ  اسلام آباد میں گرمی کا رخ موڑتے ہوئے، انڈیا کی حکومت نے سندھ آبی معاہدے کو التواء میں ڈالنے کے ایک حصے کے طور پر ایک اہم اگلا قدم نافذ کیا ہے۔ انہوں نے ایک سینئر اہلکار کے ھوالے سے  بتایا کہ بگلیہار ڈیم پر سلائس سپل ویز کے گیٹ نیچے  کی طرف سرکا   دیئے گئے ہیں تاکہ پاکستان کے پنجاب میں پانی کے بہاؤ کو محدود کیا جا سکے۔

بانی پی ٹی آئی آج بھی مقبول لیڈر ہیں:مسرت چیمہ


انڈین ایکسپریس کے مینیجنگ ایڈیٹر نے اعتراف کیا کہ انڈیا نے (پاکستان کے ملکیتی) دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم کو ہائیڈرو پاور جنریشن کے لیے رن آف دی ریور پلانٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ چناب انڈس واٹر سسٹم کے مغربی (پاکستان کے ملکیتی) دریاؤں میں سے ایک ہے اور یہ معاہدہ بجلی کی پیداوار کے لیے اس (چناب) کے پانی کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مینیجنگ ایڈیٹر نے لکھا کہ "ایسا کرنے سے، چاہے گھٹن تھوڑی دیر کے لیے ہی کیوں نہ ہو، ہم یہ ظاہر کر رہےہیں کہ ہم زبردستی کے اقدامات کریں گے... دریائے چناب کا پانی (پاکستانی) پنجاب کے کھیتوں کو سیراب کرتا ہے، اور پاکستان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا مطلب ہر محاذ پر انہیں سزا دینا ہے۔"

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ

پاکستان کے ابدالی میزائل تجربہ پر نئی دہلی میں کھلبلی

انڈین ایکسپریس کی اس رپورٹ میں پاکستان کے ایک دن پہلے کئے گئے ابدالی میزائل کے تجربہ کا تشویش سے ذکر کیا گیا اور نئی دہلی میں مرکزی حکومت کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ دہلی میں ایک اہلکار نے اسے "بھارت کے خلاف اپنی دشمنی مہم میں پاکستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کی ایک لاپرواہی اور خطرناک اضافہ" قرار دیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: حقائق بے نقاب کرنے کیلیے مُفصل ڈاکومینٹری جاری  


پاکستان نے ابدالی میزائل کا تجربہ  کینہ پرور دشمن نریندر مودی کی کسی مہم جوئی کی صورت مین اپنے دفاع کو بہر صورت یقینی بنانے کے لئے کیا اور یہ کسی طرح کی اشتعال انگیزی  نہیں بلکہ نریندر مودی کی اشتعال انگیز حرکتوں کا ہی جواب تھا۔ پاکستان نے ہفتے کے روز 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے اپنے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ ابدالی ویپن سسٹم کے نام سے جانے والے اس میزائل کا تجربہ اس کی فوجی مشق "مشق سندھ" کے حصے کے طور پر کیا گیا۔

سونمیانی رینجز میں کیا گیا یہ تجربہ ممکنہ طور پر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ (ASFC) کے تحت کیے گئے آپریشنل یوزر ٹرائل کا حصہ تھا، جو پاکستان کے جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کو ہینڈل کرتا ہے۔

انڈیا میں ابدالی میزائل تجربہ کو سندھ طاس معاہدہ کی پہلے سے جاری بے ھرمتی کا ایک جواز بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی جس کا اظہار اندین ایکسپریس کے سینئیر ترین جرنلسٹوں کی لکھی ہوئی کہانی سے ہوتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مینیجنگ ایڈیٹر نے نریندر مودی کا کیس بناتے ہوئے  نئی دہلی کے سرکاری اہلکار کے حوالے سے مزید لکھا،  ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے، پاکستان نے بحری انتباہات جاری کیے ہیں، بحیرہ عرب میں مشقیں تیز کی ہیں، اور ایل او سی کے ساتھ مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے"۔

اندیا کی مرکزی حکومت کے اہلکار نے کہا، "اس طرح کے غیر مستحکم حالات میں، یہ منصوبہ بند میزائل تجربہ، ایک صریح اشتعال انگیزی اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کی مایوس کن کوشش سے کم نہیں ہے۔"

بھارت کے اشتعال انگیز جنگی اقدامات کا "دوسرا سیٹ"

پی ویدیا ناتھن آئیر  اور سینئیر ڈپلومیٹک رپورٹر  شبھاجیت رائے کی رپورٹ کے مطابق اپنے اقدامات کے دوسرے سیٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، ہندوستان نے ہفتہ کو پاکستان سے ہوائی اور زمینی  راستوں کے ذریعے میل اور پارسل کے تمام زمروں کے تبادلے کو بھی معطل کردیا۔

پوسٹل سروس  کو معطل کرنے کا حکم محکمہ ڈاک نے جاری کیا جو وزارت مواصلات کے تحت کام کرتا ہے۔

بھارت کا اگلا اقدام، گھنٹوں بعد، ملک کی بندرگاہوں پر پاکستان کے جھنڈے والے بحری جہازوں کی ڈاکنگ پر پابندی لگانا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی پرچم والا کوئی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا رخ نہیں کرے گا۔

نریندر مودی کے یکطرفہ اشتعال انگیز اقدامات کے پہلے سیٹ میں سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایا گیا،انڈیا مین موجود پاکستانیوں کے  تمام ویزے منسوخ کیے گئے، تمام پاکستانی شہریوں کو واپس بھیج دیا گیا (سوائے طویل مدتی ویزوں کے)، پاکستانی ہائی کمیشن کے سٹاف  کو تقریباً نصف تک کم کر دیا، اٹاری بارڈر کو بند کر دیا، اور پاک مشن میں کام کرنے والے دو سینئیر  دفاعی اہلکاروں کو واپس بھیج دیا۔ بھارت نے پاکستان ٹی وی اور صحافیوں کے سینکڑوں یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

ان اشتعال انگیز اقدامات کا پاکستان نے  کیٹیگوریکلی جواب دیا، سفارتکاروں کے بدلے سفارتکار نکالے، ویزے منسوخ کرنے کے جواب میں ویزے منسوخ کئے اور اس کے ساتھ پاکستان نے بھارت کی ایئر لائنز کے لیے اپنی اپنی فضائی حدود  بند کر دی ہیں اور بھارت کے ساتھ تمام تجارت بشمول تیسرے ممالک کے ذریعے اس ہفتے معطل کر دی ہے۔

مودی کی اضافی گیدڑ بھبکی
اعلیٰ دفاعی افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ہفتے کے اوائل میں زور دے کر کہا تھا کہ مسلح افواج کو ہندوستان کے ردعمل کے طریقہ، اہداف اور وقت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے "مکمل آپریشنل آزادی" حاصل ہے۔

پاکستان کی سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر وارننگ

پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت اعلی ترین سطح پر سٹریٹیجنک مشاورت کے بعد اپنا قومی مؤقف واضح کر چکی ہے کہ انڈس ریور سسٹم ٹریٹی / سندھ طاس معاہدہ کی وائلیشن اور پاکستان کے ملکیتی تین دریاؤں کا پانی روکنے کی کسی کوشش کو بھارت کا جنگ کا اقدام تصور کیا جائے گا۔ 

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی لے لیڈر بلاول بھتو زرداری نے جو اپنی نرم خوئی اور معتدل طرزِ کلام کے لئے مشہور ہیں، بہت کھلے لفظوں مین نریندر مودی کو نام لے کر وارننگ دی کی سندھ دریا کا پانی روکا گیا تو  اس کا جواب دیا جائے گا، بلاول نے کہا، "دریا مین پانی نہیں بہا تو "ان کا" خون بہے گا"


بلہیار ڈیم میں چناب کا پانی روکے جانے کے آغاز کی خبر فائل کرنے والے صحافی پی ویدیا ناتھن آئیر انڈین ایکسپریس کے منیجنگ ایڈیٹر ہیں، اور ملک بھر میں اخبار کی رپورٹنگ کی قیادت کرتے ہیں۔ وہ ہندوستان کی سیاسی معیشت پر لکھتے ہیں، اور صحافیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جن میں کاروبار اور سیاست آپس میں ملتے ہیں۔

شوبھاجیت رائے
شوبھاجیت رائے، دی انڈین ایکسپریس کے ڈپلومیٹک ایڈیٹر، اب 25 سال سے زیادہ عرصے سے صحافی ہیں۔

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ابدالی میزائل کا پانی روکنے اشتعال انگیز چناب کا پانی پاکستان نے پاکستان کی کرنے والے بھارت کے نئی دہلی نے والے کرنے کی کیا گیا کے ساتھ کر دیا کے لیے

پڑھیں:

لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:پاکستان میں جاری مون سون اور سیلابی پانی کے باعث ریلوے انتظامیہ نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر لاہور سے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی ہے جبکہ دیگر بڑی ٹرینوں کے روٹس میں تبدیلیاں کی گئیں اور بعض ٹرینیں متبادل راستے سے کراچی کے لیے روانہ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خانویؐل-فیسل آباد سیکشن اور روی ندی (Ravi) کے اطراف میں سیلابی پانی سے حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اس لیے بعض ریل سیکشنز بند یا محدود ٹریفک کے لیے غیر محفوظ قرار دیے گئے،  اسی وجہ سے کچھ ٹرینوں کو منسوخ یا ری رُوٹ کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ منسوخ ہونے والی ٹرینوں کے مسافروں کو دستیاب نشستوں کے تحت دیگر بر وقت چلنے والی ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے، اور جہاں ضروری سمجھا گیا وہاں ٹرینوں کے شیڈول میں ردوبدل کر کے حفاظتی راستے (لاہور-ساہیوال کے راستے) اختیار کیے گئے۔ متاثرہ مسافروں کے لیے ریلوے نے انتظامی بندوبست کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ریلوے حکام  کے مطابق پاکستان ایکسپریس، ملت (Millat) ایکسپریس، قراقرم (Karakoram) ایکسپریس اور بعض دیگر سروسز کو روٹس تبدیل کر کے لاہور–ساہیوال راستے سے کراچی کے لیے بھیجا گیا تاکہ خانِیوَن فیسل آباد سیکشن کے متاثرہ حصّوں سے بچا جا سکے،  اسی دوران پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی کچھ شِفتیں یا پورے دن کی روانگیاں منسوخ یا معطل رہیں۔

ریلوے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلے مسافروں کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں اور ریلوے عملہ صورتحال کے مطابق سروسز کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے ۔

مقامی سوشل میڈیا اور چند نیوز فیڈز میں متاثرہ مسافروں نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ منسوخی کے بعد متبادل ٹرینوں میں نشستیں فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں یا آن لائن/کاؤنٹر بکنگ میں مشکلات آئیں، جس کے باعث بعض مسافر وقتی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔ البتہ ریلوے نے اس کا ازالہ کرنے اور مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ مسافروں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری ہیلپ لائنز یا مقامی اسٹیشن آفس سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ pakrail.gov.pk یا متعلقہ ڈویژنل حربی دفاتر اور ہیلپ لائنز سے اپ ڈیٹس لیں۔ مقامی رپورٹس نے لاہور ڈویژن کی ہیلپ لائن نمبرز بھی شائع کیے ہیں جن کے ذریعے تازہ شیڈول اور ایمرجنسی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی سیلابی پانی کم ہوگا اور ٹریکس کی حفاظت کی یقین دہانی ہوجائے گی، متأثرہ سیکشنز کی مرمت/معائنہ کر کے سروسز کو معمول پر لایا جائے گا۔ مسافروں کے تحفظ اور روانی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی عملہ اور مسافر سہولت اسٹاف اسٹیشنز پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی کالم کے 24 سال
  • پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
  • دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
  • دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • پاکستان کے مؤقف کو ماننا پڑا؛ آئی سی سی نے سازشی میچ ریفری کو نکال دیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
  • بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوٹدیا ، سندھ ، پنجاب کے متعدد دیہات بدستور زیرآب : علی پور سے 11نعشیں برآمد