لاہور: عشق میں ناکامی پر ملزم کے ہاتھوں ماں بیٹی قتل
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغواء کر کے قتل کر دیا، مقتولہ کی ماں مدعیہ بنی تو اسے بھی 3 ماہ بعد اغواء کر کے قتل کر دیا۔
کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور 27 مئی 2024ء کو اغواء کر کے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے خوشاب، محبت میں ناکامی، لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کرلیماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو ملزم نے 12 اکتوبر 2024ء کو اسے بھی اغواء کر کے قتل کر دیا، ماں بیٹی کو 3 ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔
پولیس نے 3 ملزمان یوسف، ناصر اور منصب کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیے تھے، ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمدر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔
اس دوران مچھیرے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔