اجلاس بلانے کیلئے سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اجلاس بلانے کیلئے سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکیورٹی کونسل اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس کے بعد سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا کہ امریکی انتظامیہ میں بھی ایک تشویش موجود ہے، سب جانتے ہیں اس خطے میں جو صورتحال پیدا ہوتی ہے وہ محدود نہیں رہتی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ مسئلہ پہلگام یا پلوامہ نہیں جموں کشمیر ہے، جموں کشمیر کے حل تک پاک بھارت میں امن نہیں ہوگا، اسے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے، ہم اس ہدایت کے مطابق کام کررہے ہیں، سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، اپیلیں سسٹم میں آتی ہیں تو ان کا اطلاق ہوتا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ ہم نے سیدھا سیدھا کہا کہ ہم پر الزامات بے بنیاد ہے، شفاف تحقیقات کے مطالبے کو سب سپورٹ کریں گے، بین الاقوامی امن سلامتی کونسل کا مینڈیٹ ہے، بھارت کا غیرذمہ دارانہ رویہ تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دفاع کا سفر بہت سال پہلے سے شروع کررکھا ہے، اسی وجہ سے ہم پوری طرح تیار ہیں، ہم اپنے دفاع کے لیے کسی اور پر بھروسہ نہیں کرتے، کوئی نہیں چاہتا کہ آج کل کی صورتحال میں کئی نیا تنازع کھڑا ہو، تمام ممالک نے یہی کہا کہ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا کہ سلامتی معاملات پر امریکا کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے، صدر ٹرمپ اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بیان دیا، کوشش کی جارہی ہے کہ جنگ کی صورتحال کو روکا جائے، عالمی اور علاقائی امن کو دوچار کرنے والی صورتحال سے بچنے کی کوشش ہے۔رضوان سعید نے کہا کہ ابھی تک بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیے، ہم نے شفاف تحقیقات میں تعاون کی تجویز دی، امریکی انتظامیہ میں بھی ایک تشویش موجود ہے، اس خطے میں جو صورتحال پیدا ہوتی ہے وہ محدود نہیں رہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر 25 کروڑ آبادی پر کوئی زک آئے گی تو اس سے بڑا اعلان جنگ کیا ہوگا۔
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے تلخی بڑھتی جارہی ہے، صرف میڈیا ہی نہیں بھارتی قیادت بھی جنگ کے اشارے دے رہی ہے، دشمن کھلا اعلان کررہا ہے کہ حملہ کرنا ہے، برطانیہ سمیت بہت سے ممالک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ مسئلہ پہلگام یا پلوامہ نہیں جموں کشمیر ہے، جموں کشمیر کے حل تک پاک بھارت میں امن نہیں آسکتا، مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو، پاکستان آج بھی 1949 کی قرارداد کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے لیے بھارتی سازش کوئی نئی بات نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحج آپریشن، 98فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری حج آپریشن، 98فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری قومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماں کو اہم بریفنگ کا آغاز پاکستان کے 25کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں، مفتی منیب الرحمان پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجلاس بلانے کی عاصم افتخار پاکستان کے نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔ یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی مغربی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوئی اور یورپی یونین کے ساتھ نئے مواقع پیدا ہوئے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے پاکستان کو اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس جماعت سے قومی مفاد کی توقع رکھنا فضول ہے۔ پی ٹی آئی کی تاریخ ریاستی اداروں کی تضحیک، قومی سلامتی کے معاملات میں غیر سنجیدگی، اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور کرنے کی سازشوں سے بھری پڑی ہے۔عظمیٰ بخاری نے بھارت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگی شکست کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے اور مودی حکومت اب جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کے خلاف محاذ کھولنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کا فیٹف جیسے فورمز پر بیانیہ گنڈاپور جیسے افراد کی غیر سنجیدگی سے تقویت پاتا ہے، جو قومی سلامتی سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔