بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان اگر پیش کش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش پر 4 سے 5 ممالک کمیشن بنالیں اور رپورٹ پیش کریں۔
وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا ، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار، ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کا امکان کم ہوا ہے لیکن ہندوستان ابھی بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کررہا، کیوں کہ اسے خطرہ ہے کہ اندر سے کچھ اور نہ نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
خواجہ آصف نے کہاکہ ہماری پیشکش ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کمیشن تشکیل دے، یا دو تین ملک مل کر اس کی تحقیقات کرلیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے امکان کو کسی بھی طرح کے حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ بات چیت سے معاملہ حل ہونا چاہیے، مارکو روبیو کے رابطہ کرنے کی اپنی ایک اہمیت ہے انہوں نے متوازن بات کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد ایف آئی آر درج کردی، اور بھارت کے اندر ہی اس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے مشیر کی تقرری کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جنگ کا اندیشہ رکھنا یا نہ رکھنا کوئی آپشن نہیں، ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔
بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں ’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے
گزشتہ روز فوجی ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو پھر یہ ہماری چوائس ہوگی کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی بوکھلاہٹ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ خواجہ آصف وزیر دفاع وی نیوز