قومی یکجہتی کو بانی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی یک جہتی کو بانی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور لیڈر شپ سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور یک جہتی کے اظہار کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی اور حب الوطنی کو مشروط کرنے کے برابر ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے وقت ن لیگ کی قیادت کا بیشتر حصہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید میں تھا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ جیلو ں سے باہر قیادت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بلائی گئی بریفنگ میں شرکت کی۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت تھا جب بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا تھا لیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہیں ڈالا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔