اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ
دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو خطے میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی بھارتی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کو تحمل سے کام لینا چاہیے اور تصادم سے بچنا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت رجحان پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیلی فونک رابطہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیلی فونک رابطہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار خارجہ سرگئی لاوروف پاکستان کے اسحاق ڈار کرتے ہوئے کے لیے
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔