صدر پاکستان آصف علی زرداری کی چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اہمیت کے حامل امور اور پونچھ کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاک بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات سے نہ صرف خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں بلکہ مجموعی علاقائی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔چینی سفیر نے پاکستان کے موقف کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی پاکستان کے ساتھ مشترکہ خواہش کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر مملکت نے مشکل وقت میں چین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ چین کا کردار ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہور سمیت پنجاب کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان کریں گے۔
لاہور ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب کریں گے۔ ہدایات کے مطابق کے ہر ڈویژن کے مرکزی عہدیدار اپنے اپنے اضلاع کی نگرانی کریں گے، جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے عہدیدار بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرستیں تیار کر کے پارٹی کی مرکزی قیادت کو پیش کریں گے، امیدواروں کا حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔
عبدالعلیم خان اور دیگر مرکزی قائدین ڈویژنل اور ضلع کے عہدیداروں کی سفارش پر امیدواروں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایسے امیدوار سامنے لائے جائیں جو ایماندار اور سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہوں، جبکہ ہر یونین کونسل میں سیاسی طور پر مضبوط شخصیات کو پارٹی میں فوری شامل کیا جائے اور تنظیم سازی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔