نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔

’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنانے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر بات کی۔

رومیسہ نے بتایا کہ ’’بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری سوچ بدلی اور اب میری بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ملتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی ’’دوست‘‘ نہیں ہے۔

رومیسہ نے مزید بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر بھی لڑکیوں سے تو کشادہ دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایم سے گریز کرتی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

---فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، سمندری ہوائیں جنوب مغرب سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ 22 سال تک زیر تکمیل رہنے والا ماں بچہ اسپتال منصوبہ وفاق سے پنجاب منتقل
  • کراچی: آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
  • کراچی میں بوندا باندی اور سندھ کے جنوبی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
  • پیرس ائیر شو، پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپی
  • پیرس ائیر شو: پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپی
  • کے پی کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کا امکان
  • تاریخی دوستی روشن مستقبل کی  ضامن  
  • غذا صرف پیٹ بھرنے کے لیے نہیں: سمجھداری سے کھائیں