نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔

’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنانے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر بات کی۔

رومیسہ نے بتایا کہ ’’بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری سوچ بدلی اور اب میری بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ملتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی ’’دوست‘‘ نہیں ہے۔

رومیسہ نے مزید بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر بھی لڑکیوں سے تو کشادہ دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایم سے گریز کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کیلئے استعمال کیا، طالبہ سیسیلیا کلور

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ سیسیلیا کلور نے اپنی یونیورسٹی پر غزہ میں نسل کشی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ طالبہ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کے لیے استعمال کیا، اور میں افسردہ دل کے ساتھ اپنی گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی۔ سیسیلیا کلور نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کتنے فلسطینی طلبہ کو تعلیم سے محروم کر دیا گیا؟ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے احتساب کے مطالبات کو بھی نظرانداز کر رہی ہے۔ دوسری جانب جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے طالبہ کے الزامات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سفیر کی ائرچیف سے ملاقات‘ خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عیدالاضحیٰ  کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتادی 
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت
  • میری سیکیورٹی نے کہا برشور میں آپ کو خطرہ ہے، سرفراز بگٹی
  • مقتولہ نور مقدم، مجرم کے درمیان ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے، یہاں نہیں، جج سپریم کورٹ
  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی
  • جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کیلئے استعمال کیا، طالبہ سیسیلیا کلور
  • میری فیس غزہ میں نسل کشی کیلئے استعمال ہوئی: جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ کا الزام
  • ایزدی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، جرمنی میں مقدمہ شروع
  • "معرکۂ حق" : بھارتی فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ایک سنسنی خیز دستاویزی فلم جاری