اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اورژالہ باری ہوسکتی ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام آندھی کے پیش نظربل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں دوسری جانب سندھ میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹہ اور جامشورو میں آئندہ 5 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سانگھڑ،عمرکوٹ،مٹیاری،مٹھی،ٹھٹھہ،سکھر میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں،گھوٹگی،شکارپور،جیکب آباد،لاڑکانہ،دادو ،میرپور خاص،نواب شاہ،خیرپور میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ژوب، موسی خیل، بارکھان،کوہلو،ڈیرہ بگٹی میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں.

دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اسی دوران، نوشہروفیروز کے پڈعیدن شہر میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے ارشد ملک نامی شخص جاں بحق ہوگیا نوشہروفیروز کے گاﺅں بھائی خان ببر میں طوفان کے سبب آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد کچے گھر جل کر خاکستر ہو گئے آگ نے گھریلو سامان کو بھی تباہ کر دیا گاﺅں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا.

سانگھڑ ضلع کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی دکانوں کے چھپرے اڑ گئے اور سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا شہریوں نے طوفان سے بچنے کے لیے اپنے گھروں میں پناہ لی محراب پور کے گاﺅں کوٹ بہادر میں طوفانی ہواں سے ایک گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 30سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی. پولیس کے مطابق، گاﺅں میں دیگر مالی نقصان کا بھی سامنا ہوا ہے حیدرآباد میں بھی تیز طوفان اور بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی حیسکو ترجمان نے بتایا کہ شدید آندھی اور مٹی کے طوفان کے سبب حیسکو ریجن کے 79 فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے اور کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات پیش آئیں شاہ پورچاکر میں بھی تیز ہوائیں اور مٹی کا طوفان زور و شور سے جاری رہا، جس کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں بارش اور تیز ہوائیں محکمہ موسمیات کے ساتھ بارش کی فراہمی کے مختلف طوفان کے کے دوران بجلی کی میں تیز میں بھی ہو گئی کے سبب

پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں مجموعی تعداد 1372 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت شہر میں متاثرہ 35 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟

صحت کے حکام نے بتایا کہ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 229,761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,752 مقدمات درج کیے گئے اور 1,910 مقامات کو سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ، 3,672 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی مد میں 1 کروڑ 13 لاکھ 54 ہزار 7 روپے عائد کیے گئے، تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کے جمع ہونے والے مقامات صاف کریں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈینگی

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا