کراچی: شہر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں، مٹی کے بادل چھا گئے، بارش سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور مٹی کے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
منگھو پیر کے علاقے میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کے باشندوں کو کچھ راحت ملی۔
مزید پڑھیں: اندرون سندھ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد علاقے متاثر
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مٹی کے طوفان نے شہر بھر میں کم از کم چند گھنٹوں کے لئے گرمی کا زور توڑ دیا۔ منگھو پیر اور صائمہ عربین ولاز کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
بارش اور تیز ہوا کے باعث کراچی میں درجہ حرارت میں کمی آئی اور شہریوں نے موسمی تبدیلی کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مٹی کے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔