ٹیکس نیٹ بڑھنے اور جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سکردو، اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثرانداز نہیں ہوں گی، نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیاءکی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کے خلاف لئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور دیگر اصلاحات پر کام جاری ہے، تمباکو، سیمنٹ، پولٹری، شوگر، مشروبات اور دیگر صنعتوں میں ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات لئے جا رہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ویڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے کئی صنعتوں میں بے ضابطگیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا ہے، غیر قانونی تمباکو مصنوعات کو ضبط کرنے کے اختیارات صوبوں کو بھی دیئے گئے ہیں، پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شورکوٹ کے قریب حادثہ ، 5مسافر جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اصلاحات سے ایف بی آر کے خلاف
پڑھیں:
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
ریاض: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 22 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 13,835 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
جبکہ 4,772 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا اور 3,540 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قانون کی مکمل عملداری یقینی بنانے کے لیے ایسے کریک ڈاؤن جاری رہیں گے۔
ادھر جولائی 2025 کے دوران بدعنوانی کے الزامات پر 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئیں جن میں سے 142 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ شفافیت اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر قائم رکھی جائے گی۔