وزارت خارجہ کے ترجمان دفتر کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن (OIC-IPHRC) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، مسلم مخالف تشدد اور انتقامی کارروائیوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق او آئی سی کا مذمتی بیان بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد وہاں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کمیشن نے اپنے بیان میں بھارت میں قوم پرست عناصر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم، فرقہ وارانہ تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ ٹی وی نشریات اور اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق

بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف اقلیتوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ عالمی انسانی حقوق کے معیارات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

او آئی سی-آئی پی ایچ آر سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، 20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کے اس سلسلے کو فوری روکے۔

کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیں، آزادانہ تحقیقات کے لیے اقدامات کریں اور مسلم اقلیت کی بنیادی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

کمیشن نے ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک غیر جانبدار حقائق جانچنے والا مشن تشکیل دینا ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

OIC-IPHRC اسلاموفوبیا او آئی سی بھارت مذمت مقبوضہ کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلاموفوبیا او ا ئی سی بھارت

پڑھیں:

بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور میں راہنما مسلم لیگ نون کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے۔؟ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے۔؟ ہم خطے میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا اسکینڈینیویا کے ممالک کی کمیونٹیز کی ایک بڑی تقریب سے خطاب
  • انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں
  • او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل
  • انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی بھارتی تفصیل حکومت کو بھیج دی
  • انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات حکومت کو بھجوا دیں
  • او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف شدید ردعمل
  • لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ، ن لیگ و پی ٹی آئی کارکن شریک
  • یہاں عوام کو مکمل آزادی،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہو رہی ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
  • بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، خواجہ سعد رفیق