مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، گھی سستا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کےدوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی ہوئی۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا جبکہ ہول سیل500روپےکاہوگیا،درجہ سوم50روپےسستا ہوکر390 روپےفی کلوہول سیل ہوگیا، درجہ اول کاگھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ اس کے علاوہ چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، 50کلوچینی کاتھیلا150 روپےبڑھ کر8350روپےکاہوگیا، اڑھائی روپےاضافےسےچینی ہول سیل میں167روپےفی کلوہوگی۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ چین میں بیف کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کو اربوں روپے کے برآمدی آرڈرز مل گئے ہیں۔
دی اورگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اسے چین سے 7.5 ملین امریکی ڈالر مالیت کے نئے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت طے پایا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان سے ایک سال کے دوران فروزن بون لیس بیف چین کو برآمد کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستانی بیف ایکسپورٹ کے مواقع وسیع ہورہے ہیں۔ برآمد کیا جانے والا بیف عالمی معیار کے مطابق ہوگا تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کا اعتماد اور مقام مزید مضبوط ہوسکے۔
یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ لائیو اسٹاک سیکٹر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر پاکستان اپنی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے معیار کو مزید بہتر کرے تو مستقبل میں برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان کے زرعی اور گوشت کے شعبے کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جس سے کسانوں اور کاشتکاروں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور دیہی معیشت کو سہارا ملے گا۔