پہلگام دہشتگردی: انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی باعث تکلیف و پریشانی، گوتیرش
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کی قابل بھروسہ تحقیقات کے لیے کہتے ہوئے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کا قانون کے تحت محاسبہ ہونا چاہیے۔
موجودہ نازک حالات میں فریقین ایسی عسکری مخاصمت سے بھی گریز کریں جس کے بے قابو ہونے کا خدشہ ہو۔ Tweet URLانتونیو گوتیرش نے پہلگام حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو ہونے والے اس دہشت گرد حملے کے بعد غم و غصے کی کیفیت پائی جاتی ہے۔اس واقعے کے نتیجے میں انڈیا اور پاکستان کے مابین تناؤ کئی سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ان حالات میں دونوں ممالک تحمل سے کام لیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور لوگوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے لیے امن کاری سمیت کئی طرح کا مفید اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
تاہم ان کے مابین تعلقات کو کشیدہ دیکھنا تکلیف ہے۔انہوں امن کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ادارہ کسی بھی ایسے اقدام میں تعاون کے لیے تیارہے جس سے کشیدگی میں کمی آئے، امن کے لیے عزم کی تجدید ہو اور مسائل کا سفارتی حل نکالا جا سکے۔
جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر 22 اپریل کو ہوئے دہشت گرد حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے: عاصم افتخار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے عاصم افتخار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کی ہفتے سے کم وقت میں دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔عاصم افتخار کی نیویارک میں او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات ہوئی، عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں میڈیا کو سفارتی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دو مرتبہ ملاقات کی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک بھارت تناؤ پر بریفنگ دی گئی۔
چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ پکڑاگیا
او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات کی گئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا بھی زیر غور ہے، مناسب وقت میں سلامتی کونسل کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔