نیو یارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔

پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے،  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں،  اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس نازک گھڑی میں فوجی تصادم جو قابو سے باہر ہوسکتا ہے سے بچنا بہت ضروری ہے، دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اورجنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کا وقت ہے، دونوں ممالک کیلئے یہی میرا پیغام رہا ہے، کوئی غلطی نہ کریں، فوجی کارروائی کوئی حل نہیں ہے، میں امن کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ دونوں ممالک کرتا ہوں کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے:خواجہ آصف

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ اگر پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر صحافیوں کےلیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔ پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش پر  4 سے 5 ممالک کمیشن بنالیں، رپورٹ پیش کریں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انتونیو گوتریس کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
  • سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش کر دی
  • پاک بھارت کشیدگی تکلیف دہ صورتحال ہے، امن کے لیے خدمات پیش کرتا ہوں، سیکریٹری جنرل یو این
  • پہلگام دہشتگردی: انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی باعث تکلیف و پریشانی، گوتیرش
  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے: عاصم افتخار
  • پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے:خواجہ آصف
  • یو این چیف انڈیا پاکستان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ترجمان