Express News:
2025-05-05@09:01:31 GMT

آئی پی ایل میچ کے بعد حریف تماشائی آپس میں الجھ پڑے

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

کراچی:

رائل چینلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں چنئی کی 2 رنز سے شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پرستاروں میں جھگڑا ہوگیا۔

 چناسوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو منعقدہ مقابلے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے کہے گئے۔

 زیرگردش ویڈیو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر چنئی کا ایک پرستار آئی پی ایل 2003 کی ٹرافی تھامے ہوئے دھونی کا پوسٹر اٹھائے کھڑا تھا۔

 اس کی بنگلورو کے پرستاروں سے تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بنگلورو کے دو پرستار اس سے جھگڑ پڑے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

 ابھی تک لڑائی کی اصل بات سامنے نہیں آئی لیکن فریقین ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں، بنگلورو کی ٹیم اب 13 مئی کو چناسوامی اسٹیڈیم پر سن رائزرز حیدرآباد کا سامنا کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈوشہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو مات دی، پاکستانی باکسر نے چوتھے راؤنڈمیں بھارتی باکسرکوناک آؤٹ کردیا۔
شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی جس کے باعث بھارتی باکسر رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔
شہیرآفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں50 ویں بہترین باکسرزمیں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے،شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • امیتابھ بچن کی پُراسرار پوسٹوں کا راز کیا ہے؟ مداح الجھ کر رہ گئے
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکے ‘بھارتی حریف ناک آئوٹ 
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے مکوں سے بھارتی حریف رِنگ میں ڈھیر
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
  • بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟
  • اسٹیڈیمز کی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوئی، تفصیلات طلب