ملزم خان محمد طلباء کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا، بلکہ بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابراہیم حیدری پولیس نے النور اکیڈمی الیاس گوٹھ کے قریب خفیہ کارروائی کی، ملزم خان محمد طلباء کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا، بلکہ بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منصوبہ بندی کرکے طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم خان محمد کی غیر اخلاقی کارروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بدفعلی کا نشانہ طلباء کو

پڑھیں:

کراچی: وکیل شمس الاسلام کا قتل کیوں ہوا؟ ملزم عمران آفریدی نے ساری کہانی سنادی

کراچی میں معروف وکیل شمس الاسلام کے قتل میں نامزد ملزم عمران آفریدی نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں ملزم نے ذاتی دشمنی اور قانونی نظام سے انصاف نہ ملنے کو قتل کی وجہ قرار دیا ہے۔

عمران آفریدی نے الزام لگایا کہ شمس الاسلام نے مالی تنازع پر اس کے والد کو اغوا، تشدد اور قتل کیا تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ متوفی وکیل نے ان کے خاندان پر جھوٹے مقدمات درج کروائے، جن میں دہشتگردی جیسے سنگین الزامات شامل تھے، جبکہ گھر کی خواتین کو قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔

ویڈیو بیان میں عمران آفریدی کا کہنا تھا ’آج سے 4 سال پہلے میرے والد اور خواجہ شمس الاسلام کے درمیان دوستی تھی۔ پھر 35 لاکھ روپے پر ان کے درمیان تنازعہ ہوا۔ اس 35 لاکھ روپے کے لیے خواجہ شمس الاسلام نے میرے ابو کو 3 ماہ اغوا کیے رکھا۔ شدید تشدد کیا۔ اور نفسیاتی مریض بنادیا۔ اور معذور کردیا۔ جھوٹے مقدمات بنوا کر تھانے میں بند کروادیا۔ میرے والد 20 دن جیل میں رہے۔ پھر ضمانت پر رہا ہوئے۔  وہ ایک سال تک شدید ذہنی اذیت میں رہے۔ اس کے بعد رمضان کے مہینہ میں خواجہ شمس الاسلام نے پھر میرے والد کو اغوا کیا اور بہت زیادہ تشدد کیا اور پھر سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔‘

عمران آفریدی نے کہا کہ ہم 4 سال تک قانون کے دروازے کھٹکھٹاتے رہے لیکن ہمیں کہیں سے انصاف نہ مل سکا۔ کیونکہ شمس الاسلام ایک طاقتور وکیل تھا۔ وہ پہلے بھی اپنے ڈرائیور ذوالفقار کا قتل کروا چکا ہے۔

اس نے بتایا کہ 14 نومبر 2024 کو میرا اور خواجہ شمس الاسلام کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ اس جھگڑے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔ اس نے مجھے اور میرے سارے خاندان کو دہشتگردی کی ایف آئی آر میں نامزد کرا دیا۔ اور میرے بے گناہ چھوٹے بھائیوں کو گرفتار کروا کر جیل بھجوا دیا۔ وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔ حالانکہ شمس الاسلام کا جھگڑا میرے ساتھ تھا۔

عمران آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کے اغوا اور قتل میں شمس الاسلام اور مولوی عبادالرحمان کو نامزد کروایا لیکن ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ نہ ہی کوئی ایجنسی حرکت میں آئی حالانکہ میرے والد ہیڈ کانسٹیبل تھے۔

 اس کا کہنا تھا ’ میں نے جو یہ انتہائی قدم اٹھایا، وہ قانون سے مایوس ہوکر اٹھایا۔ ذہنی دباؤ اور اذیت سہہ سہہ کر اٹھایا۔

میری شمس الاسلام سے دشمنی تھی۔اور میں نے ہی اسے قتل کیا۔ حالانکہ میں ایک پرامن پاکستانی شہری تھا اور آج مجھے قانون کی طرف سے ناانصافی کی وجہ نے مجرم بنادیا جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ اکیلا تھا اور قتل میں کوئی رشتہ دار یا دوست شامل نہیں تھا۔ اس نے حکام سے اپیل کی کہ اس کے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کو ہراساں نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ  شمس الاسلام کو جمعہ کے روز ڈیفنس فیز 6 میں قرآن اکیڈمی کے باہر اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ جمعہ کی نماز اور ایک جنازے میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ اس حملے میں ان کا بیٹا دانیال زخمی ہوا۔ واقعہ درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، عمران آفریدی کے والد نبی گل آفریدی کا قتل 2021 میں بوٹ بیسن تھانے میں درج ہوا تھا، اور آفریدی خاندان اس قتل کا ذمہ دار شمس الاسلام کو ٹھہراتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر: 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد، ملزم گرفتار
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
  • ایف آئی اے کی شہید بےنظیرآباد سرکل میں کارروائی، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی میں نو عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا، ویڈیو بیان
  • کراچی: وکیل شمس الاسلام کا قتل کیوں ہوا؟ ملزم عمران آفریدی نے ساری کہانی سنادی
  • سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کا قاتل کہاں؟ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
  • کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل؛ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا، ویڈیو بیان
  • لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار