سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ 

صدر مملکت نے نائیک مجاہد خان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا، ساتھ ہی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 خوارج ہلاک، 2 گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبرپختونخوا میں 3 کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا۔ 

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللّٰہ سمیت 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک
  • فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب کاروائیاں، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبر پختونخوا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں8خوارج ہلاک ، ایک جوان شہید
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخواہ میں 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کی شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں خارجیوں کو ہلاک اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 5 خوارج جہنم واصل
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شمالی وزیرستان، باجوڑ اور مہمند میں کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 5 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 خوارج ہلاک، 2 گرفتار