کس چہرے کی بناوٹ پر کون سا ہیئر کٹ مناسب ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ہر انسان کی ظاہری شکل منفرد ہوتی ہے اور اس میں چہرے کی ساخت ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بالوں کا کٹوانا آپ کی شخصیت کو نکھارنے اور آپ کے خدوخال کو نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر طرح کا ہیئر کٹ ہر چہرے کی ساخت کے لیے موزوں نہیں ہوتا؟ آئیے جانتے ہیں کہ مختلف چہرے کی اشکال اور ان کے لیے بہترین ہیئر کٹس کون سے ہیں۔
1: گول چہرہ (Round Face)گول چہرے کی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ اس کی لمبائی اور چوڑائی قریباً برابر ہوتی ہے۔ اس قسم کے چہرے کو لمبا اور پتلا دکھانے کے لیے ایسے ہیئر کٹس کا انتخاب کرنا چاہیے جو چہرے پر کچھ زاویے بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں 2025 میں خواتین کے فیشن ٹرینڈز کیا ہوں گے؟
گول چہرے والی خواتین کے لیے مناسب ہئیر کٹس میں لیئرڈ کٹس سب سے زیادہ مناسب ہے۔ کیونکہ اس میں بال مختلف تہوں میں کٹتے ہیں، جس سے چہرہ لمبا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بالوں کو اونچا بن بنا کر اسٹائل کیا جائے تو اس سے بالوں کو اوپر باندھنے سے چہرہ لمبا دکھائی دے گا، جس سے چہرے کی بناوٹ پتلی نظر آتی ہے۔
سائیڈ پارٹنگ اسٹائل، بالوں کو ایک طرف سے مانگ نکال کر دوسری طرف گرانا چہرے کی گولائی کو کم کرتا ہے، اور اگر بالوں کو بالکل بغیر کسی کٹنگ کے رکھا جائے تو لمبے اور سیدھے بال چہرے کو کھینچ کر لمبا تاثر دیتے ہیں۔
جبکہ چہرے کے گرد گھنے اور گول کٹس، چن تک آنے والے بلنٹ کٹس سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ یہ چہرے کو مزید گول دکھا سکتے ہیں۔
2: بیضوی چہرہ (Oval Face)بیضوی چہرے کو متوازن اور مثالی سمجھا جاتا ہے، اس قسم کے چہرے پر قریباً ہر طرح کا ہیئر کٹ اچھا لگتا ہے۔ جیسا کہ تمام طرح کے چھوٹے، درمیانے اور لمبے کٹس۔
مختلف لمبائیوں کا باب کٹ بیضوی چہرے پر بہت خوبصورت لگتا ہے۔ جسے ویسپی بینگز بھی کہا جاتا ہے، ہلکی پھلکی پیشانی پر آنے والی لٹیں چہرے کو دلکش بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ قدرتی یا مصنوعی ہلکے کرلی بال بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔
لیکن اگر آپ کے بال بہت پتلے ہیں تو بہت زیادہ لیئرز سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے بال کمزور لگنے لگتے ہیں۔
3: مربع چہرہ: (Square Face)مربع چہرے کی نمایاں خصوصیت اس کی چوڑی جبیں اور مضبوط جبڑے کی لکیر ہوتی ہے، اس قسم کے چہرے کو نرم اور گولائی والا تاثر دینے کے لیے ایسے ہیئر کٹس کا انتخاب کرنا چاہیے جو جبڑے کی لکیر کو نرم کریں۔ چہرے کے گرد سافٹ لیئرز کٹوانے سے چہرے کے شارپ کٹس کم نظر آنے لگتے ہیں۔
راؤنڈڈ باب کٹس اس طرح کی بناوٹ پر کافی مناسب لگتے ہیں کیونکہ یہ بھی جبڑے کی لکیر کو نرم بناتے ہیں۔
لانگ ویوی ہیئر اسٹائل بھی اس طرح کے چہرے پر اچھا لگتا ہے، کیونکہ یہ لہریں اور لمبائی چہرے کی زاویائی ساخت کو کم کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ ترچھی پیشانی کی لٹیں بھی چہرے کی چوڑائی کو کم دکھاتی ہیں، مگر اس طرح کے چہرے کی بناوٹ والی خواتین کو سیدھے اور سخت کٹس سے پرہیز کرنا چاہیے جو جبڑے کی لکیر کو مزید نمایاں کریں اور چن کی لمبائی والے بلنت کٹس سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
چن کی لمبائی والے بلنٹ کٹس سے بھی احتیاط کرنا زیادہ منازب ہے۔
4: لمبا چہرہ (Oblong Face)لمبے چہرے کی لمبائی اس کی چوڑائی سے کہیں زیادہ ہوتی ہے، اس قسم کے چہرے کو چھوٹا اور متوازن دکھانے کے لیے ایسے ہیئر کٹس کا انتخاب کرنا چاہیے جو چہرے کی چوڑائی میں اضافہ کریں۔
جیسا کہ پیشانی پر آنے والی لٹیں چہرے کی لمبائی کو کم کرتی ہیں، جس میں وائڈ لیئرز زیادہ بہترین لگتی ہیں، یہ لیئرز چہرے کو چوڑا تاثر دیتی ہیں، کندھوں تک بالوں کی لمبائی بھی چہرے کو متوازن دکھاتی ہے، اس کے علاوہ گھنگھریالے بال بھی چہرے پر حجم پیدا کرتے ہیں۔
بہت لمبے اور سیدھے بالوں سے پرہیز کریں جو چہرے کو مزید لمبا دکھا سکتے ہیں، اور سر کے اوپر بہت زیادہ حجم والے کٹس سے بھی گریز کریں۔
5: دل کی شکل کا چہرہ (Heart Shaped Face)دل کی شکل کے چہرے میں چوڑی پیشانی اور نوکیلی ٹھوڑی ہوتی ہے، اس قسم کے چہرے کو متوازن دکھانے کے لیے ایسے ہیئر کٹس کا انتخاب کرنا چاہیے جو ٹھوڑی پر حجم پیدا کریں۔
چن کی لمبائی والے باب کٹس: یہ کٹ ٹھوڑی پر حجم پیدا کرتے ہیں۔
سائیڈ پارٹنگ کے ساتھ لیئرز : یہ پیشانی کی چوڑائی کو کم کرتے ہیں۔ لمبے بال جن میں لیئرز ٹھوڑی کے گرد ہوں، یہ ٹھوڑی کو بھرا ہوا دکھاتے ہیں۔
سوفٹ وائیڈ بینگز: چوڑی اور ہلکی پیشانی کی لٹیں توازن پیدا کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پروفیشنل خواتین کو کس قسم کے ملبوسات کا انتخاب کرنا چاہیے؟
بہت چھوٹے اور اوپر کی طرف اٹھے ہوئے کٹس سے پرہیز کریں جو پیشانی کو مزید نمایاں کریں۔ پیشانی پر بہت زیادہ حجم والے کٹس سے گریز کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چہرے کی خوبصورتی خواتین زنیرہ رفیع ہیئر اسٹائل ہیئرکٹنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چہرے کی خوبصورتی خواتین زنیرہ رفیع ہیئر اسٹائل ہیئرکٹنگ وی نیوز اس قسم کے چہرے کو اس کے علاوہ کی لمبائی بالوں کو سے پرہیز بھی چہرے کی بناوٹ کرتے ہیں چہرے پر کو مزید چہرے کی ہوتی ہے کٹس سے
پڑھیں:
کرم کے لاکھوں عوام کو بدامنی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سید راحت میاں
عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں نے کہا کہ کرم کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام باشندے آمن بھائی چارے کو فروغ دیں، اولیائے کرام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم بھی ضلع کرم کے عوام کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں میر سید عباس جان میاں اور میر سید گوہر حسین جان میاں و پسران کا عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ امام بارگاہ گوہر جان میاں ملانہ میں منعقدہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں نے کہا کہ کرم کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام باشندے آمن بھائی چارے کو فروغ دیں، اس وقت کرم کے لاکھوں عوام کو بدامنی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم بھی ضلع کرم کے عوام کو امن کا پیغام دیتے ہیں، عرس کے اختتام پر مجلس عزاء اور مجلس سماع منعقد ہوئی، مجلس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں بعد ازاں عقیدت مندوں میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔