اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہر ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اسوقت بلندی پر ہے، دونوں ممالک کا اقوام امن مشن میں اہم کردار رہا ہے، مجھے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جذبات کا احساس ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پہلگام واقعہ کے کرداروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہر ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتونیو گوتریس سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

 اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ