مقبول گلوکار عاطف اسلم نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘ ریلیز کر دیا جس میں مرحوم گلوکار کی اصلی آواز کو وژوئل افیکٹس (وی ایف ایکس) کے ذریعے ملاکر ری کریئٹ کیا ہے۔

جہاں شائقین اس قوالی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں گلوکار فلک شبیر کو عاطف اسلم کی جانب سے گایا گیا یہ نیا ورژن ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ  ’خان صاحب کو آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور اوریجنل پر کام کریں‘۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ فلک شبیر نے عاطف اسلم کی طرف اشارہ کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں نصرت فتح علی خان کا گانا گایا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ فلک شبیر گلوکار عاطف اسلم سے حسد کر ر ہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ صرف توجہ چاہتے ہیں اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔

چند صارفین کا ماننا ہے کہ عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کے شاہکار کو خراب کر دیا ہے، انہیں اس پر تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ایک صارف نے عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نصرت فتح علی خان کے ماسٹر پیس کو برباد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

اگرچہ نصرت فتح علی خان 1997 میں دنیا سے رخصت ہو چکے، لیکن ان کی آواز کو اس گانے میں اس مہارت سے شامل کیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں بلال لاشاری نے  وائس ایفیکٹس استعمال کیے ہیں جسے چند شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سانوں ایک پل چین نہ آوے عاطف اسلم فلک شبیر نصرت فتح علی خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلک شبیر نصرت فتح علی خان نصرت فتح علی خان فلک شبیر

پڑھیں:

رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گگلت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سینیٹر و مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے مشہور برطانوی بزنس مین اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ وسیم اسلم سے ملاقات کی۔

راجہ وسیم اسلم کے گھر ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ مسلم لیگ ن ہی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی۔

روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ

بعدازاں راجہ وسیم اسلم نے اپنے مہمانوں کو غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟
  • سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف