راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ میں بم کی افواہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کے بخشی خانہ میں بم کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد حکام نے سرچنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق افواہ کے فوری بعد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بخشی خانہ کی سرچنگ شروع کردی۔
سرچنگ کے دوران حکام کو کوئی بم نہیں ملا اور عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔
پولیس نے بخشی خانہ جوڈیشل کمپلیکس اور راہ داریوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موسلادھار بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 4 سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ادھر ماہرین موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔