سانحہ 9 مئی: رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔
ملزمان میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، فہیم خان، عالمگیر خان اور دیگر شامل ہیں۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے ریاست کیخلاف نعرے بازی کی، ملزمان نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ
پڑھیں:
کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ تیسرے ملزم ممتاز علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔