عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی حجاج کو مکہ مکرمہ میں ہر ممکن آرام اور سہولت میسر ہو۔
ڈی جی حج نے کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور دیگر معاونین کے ہمراہ رہائشی عمارتوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمروں، ڈائننگ ہالز، لفٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ عازمین حج کی رہائش، کھانے، نقل و حمل، رہنمائی اور شکایات کے ازالے سے متعلق ہر شعبہ اپنی تیاری مکمل رکھے۔ ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق حج مشن کی اولین ترجیح حجاج کرام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: سرکاری پروازوں کے ذریعے 14ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عازمین کی مکہ مکرمہ میں آمد 7 مئی سے شروع ہو جائے گی اور حج آپریشن کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ڈی جی حج نے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھا رہا ہے اور ہر رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حجاج ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان مکہ مکرمہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مکہ مکرمہ ڈی جی حج رہا ہے
پڑھیں:
بھارتی ٹیم میں قیادت کی تبدیلی کی بازگشت! روہت شرما اور بمراہ کا مستقبل غیر یقینی؟
بھارتی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی تبدیلی کی بازگشت پھر سنائی دینے لگی۔
انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بی سی سی آئی اہم فیصلوں پر غور کر رہا ہے۔
روہت شرما فی الحال ٹیسٹ کپتان برقرار ہیں تاہم ان کی عمر اور حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ ان کی آخری بڑی سیریز ثابت ہو سکتی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں خود کو ڈراپ کرنے کے بعد روہت شرما کی قیادت پر سوالات کھڑے ہو گئے تھے۔
نائب کپتان جسپریت بمراہ کو بھی ورک لوڈ اور انجری مسائل کے باعث اس ذمہ داری سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
نوجوان بلے باز شبمن گل اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نائب کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے قیادت میں نوجوان چہروں کو لانے کے حق میں ہیں۔
سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی ٹیم میں نئی توانائی لانے پر زور دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو گی، جبکہ آخری ٹیسٹ 4 اگست کو دی اوول میں کھیلا جائے گا۔
ٹیم کا باضابطہ اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے، جس میں قیادت کی تبدیلی بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کی نئی راہ متعین کرے گی۔