اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آبا د(آئی پی ایس) ریڑھی بانوں کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں سے کہا کہ “یہ کیس ٹرانسفر کے پراسس میں ہے” اور مبینہ طور پر عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا۔ ایمان مزاری کے مطابق 24 اپریل کو عدالتی آرڈر کے باوجود ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس پر یہ توہین عدالت کی دوسری درخواست دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ پٹیشن کے پیراگراف 5 میں دی گئی معلومات پر بیانِ حلفی جمع کرائیں۔ ایمان مزاری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بیان حلفی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق، ڈاکٹر انعم نے ریڑھی بانوں سے کہا کہ “آرڈر کو بھول جائیں” اور “میں اس آرڈر کو نہیں مانتی”۔
عدالت نے معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے پہلگام فالس فلیگ: بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ، باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ بھارت نے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا، رات گئے سطح بلند ہونے کا خدشہ خیبر پختونخوا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں8خوارج ہلاک ، ایک جوان شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ توہین عدالت اسلام ا
پڑھیں:
بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ
اسلام آباد میں ٹک ٹاک کے ’اسٹیم فیڈ‘ فیچر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت سے برتری حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شزا فاطمہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم رفتار سے متعلق عوام کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا مثبت اور مؤثر استعمال نہایت ضروری ہے۔ ہمیں ٹک ٹاک کو لرننگ پلیٹ فارم میں بدلنا ہے تاکہ نوجوان کچھ نیا سیکھ سکیں، یہ صرف تفریح کا ذریعہ نہ رہے بلکہ علم اور ترقی کا وسیلہ بنے۔
شزا فاطمہ نے ’اسٹیم فیڈ‘ کی لانچنگ کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیچر نوجوانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی جیسے شعبوں میں دلچسپی لینے کی ترغیب دے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کی ڈیجیٹل شناخت بنانا لازمی ہے، تاکہ ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے معاشرے میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، اور پاکستان کو اپنی نوجوان نسل کو اس میدان میں تیار کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اسٹیم فیڈ‘ بھارت پاکستان ٹک ٹاک شزا فاطمہ