انور مقصود کی اپیل رنگ لے آئی، اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ بحال
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جانیوالا اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ 4 روز بعد بحال کردیا ہے، پابندی کی زد پر آئے اس ڈرامے کو معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ گزشتہ جمعہ کو اپنے 10 ویں شو کے آغاز سے کچھ لمحات قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ کر دیا گیا
’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کاپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج ڈرامے ہاؤس اریسٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ یعنی این او سی واپس لے لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انور مقصود نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے تحریر کردہ ڈرامے کے بحالی کی اپیل کی تھی، انتظامیہ کی جانب سے ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت انور مقصود کی اسی اپیل کے جواب میں مثبت رد عمل کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈراما آج دارالحکومت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اجازت نامے منسوخ کر دیا گیا، کاپی کیٹ پروڈکشن کے مطابق اجازت نامہ منسوخ کرنے کے ضمن میں کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد انور مقصود پلیٹ فارم پی این سی اے سوشل میڈیا شہباز شریف کاپی کیٹ پروڈکشنز ہاؤس اریسٹ وزیر اعظم ویڈیو پیغام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پلیٹ فارم پی این سی اے سوشل میڈیا شہباز شریف ہاؤس اریسٹ ویڈیو پیغام ہاؤس اریسٹ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔