اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کر رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود امن، محبت اور احترام کا پیغام دے رہا ہے۔

حال ہی میں تھائی لینڈ میں ہونے والے ایک باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ باکسر کو شکست دے کر نہ صرف کھیل میں کامیابی حاصل کی، بلکہ انسانیت اور رواداری کی بھی نئی مثال قائم کر دی۔

مقابلے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے بھارتی سکھ حریف کو کرتارپور کی مقدس مٹی کا تحفہ دیا، جو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ پیغام دیا کہ پاکستانی عوام عزت، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی سکھ باکسر کو خوشی اور عقیدت سے اس مٹی کو چومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر ہر پاکستانی کے دل کو فخر اور خوشی سے بھر دیتا ہے۔

شہیر آفریدی کا یہ اقدام صرف ایک کھیل کا واقعہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان امن، ہم آہنگی اور مذہبی احترام کے فروغ کی ایک مضبوط کوشش ہے۔

یہی ہے اصل پاکستان، جو محبت بانٹتا ہے، نفرت نہیں۔
مزیدپڑھیں:پہلگام حملے کا مودی کو پہلے سے علم تھا، بھارتی کانگریس کے صدر کا دھماکہ خیز انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کر دیا۔اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔وزارت بحری امور کے مطابق کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی حکومت نے پاکستان سے کوئی خط اور پارسل بھی وصول کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور فیصلہ کیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کروانے جا رہے ہیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں، ابھی رائے نہیں دوں گا، معاملہ زیر سماعت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • پاکستانی باکسر کا بھارتی مدمقابل کو منفرد تحفہ،ہیرو بن گئے
  • وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا باکسر عثمان وزیر کو بھارتی حریف پر فتح پر خراج تحسین
  • پاری کا سیب سسپلو، قدرت کا خوشبودار تحفہ!
  • پاکستان کی خاتون باکسر نے عالمی باکسنگ فائٹ جیت لی
  • بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکے ‘بھارتی حریف ناک آئوٹ 
  • باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی