تحریک انصاف کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا عندیہ، خیبرپختونخوا قیادت متحرک
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سڑکوں پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام، پارٹی تنظیمیں اور پارلیمنٹرینز احتجاج کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
علی اصغر نے بتایا کہ صوبائی قیادت نے اپنی سفارشات مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہیں اور اب احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی حکمت عملی پر پارٹی میں مختلف آراء موجود ہیں جنہیں مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاجی پلاننگ میں پارٹی ورکرز کے تحفظ اور سہولت کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے گا تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے
 مزیدپڑھیں:ہرانے کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر کو انوکھا تحفہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
میاں عبدالوحید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیرِ قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا ہے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے اگلی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی۔ میاں عبدالوحید نے ایوان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر سلطان محمود کے حمایت یافتہ ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ہو چکی ہے اور اب قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپنے ممبران کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب نواز لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی اور پیپلز پارٹی عددی برتری کے باعث بغیر اتحادی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِقانون آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں 2 سال سے رجسٹرڈ ہی نہیں اور فاروڈ بلاک کے ممبران پر فلور کراسنگ ایکٹ نہیں لگ سکتا اور اب نئے قائد ایوان کے فیصلہ کا اختیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر نے لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے کہا کہ 3 سے 4 دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت پیپلز پارٹی نئے وزیراعظم کا نام جاری کرے گی۔