پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وقار مہدی—فائل فوٹو
سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کر دیا جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے پی پی نے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا 12مئی ہماری قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وقار مہدیالیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
الیکشن کمشنر سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروع
—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔
سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 5 ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست پر کامیابی کےلیے 81 ووٹ درکار ہیں۔