سیشن کورٹ اسلام آباد: آڈیو لیک کیس کی سماعت، وزیراعلیٰ کے پی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، تاہم وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا گیا۔
عدالت نے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور پھر غیر حاضر رہے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔
علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔