نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جیمنیزیم میں نارووال پیس ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ 6مئی 2018ء جو میرے ساتھ ہوا یہ تقریب اس کا جواب ہے اس نوجوان کے ذہن میں سیاسی و مذہبی جماعت نے اپنی سیاست کے لئے نفرت پیدا کی ۔

سوشل میڈیا ایسا ذریعہ ہے جس سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے ۔اس نوجوان نے سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر مجھ پر حملہ کیا ۔ 2018ء کا الیکشن میں مجھے اس بات کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے ثابت کرنا پڑا کہ ہم مسلمان ہیں ۔

(جاری ہے)

گولی جو لگی بہت بڑا پیغام چھوڑ گئی کہ کوئی بھی نوجوان اس نفرت کا شکار ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام سے اس سے بڑی دشمنی نہیں ہو سکتی کہ ہم اسلام کا نام لینے والوں کو قتل کریں۔

جو لوگ ناموس رسالت کے ٹھیکے دار بنتے ہیں وہ دوسرے مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہیں وہ دین کے ٹھیکے دار ہیں۔ ہمارے ہاں کچھ عناصر دین کے نام پر نفرت پیدا کرتے ہیں ۔آج پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں قیادت کو تسلسل کے ساتھ قائم رکھا نارووال سٹی آف نالج کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

پورے پاکستان میں حکومت تعلیم کے منصوبوں کو پھیلا رہی ہے ۔ہم نے پاکستان کے معاشرے کو زندہ معاشرہ بنانا ہے ۔جس پاکستانی کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ ہے ہم نے اس سے محبت کرنی ہے ۔پاکستان کی تشریح کرنے کا حق قائداعظم کے بعد مسلم لیگ ن کو ہے جو پاکستان کی جماعت ہے۔آج ہمارا ہمسایہ ملک ہندو نظریہ کے ساتھ جو اس نے نفرت پیدا کی ہے خود وہ ملک جل رہا ہے ۔

بھارت کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ کل کو مودی کو فلو ہو گیا تو اس کا الزام پاکستان پر نہ لگا دیں۔ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن ہو لوگ ترقی کرے ۔ہم نہیں چاہتے کہ جنگ وجدل کا مقابلہ ہو کیونکہ آگ سب کو جلا دیتی ہے ۔پاکستان امن کا داعی ہے اگر کسی نے بھول کر لی، اگر بھارت نے ایک پنچ مارا تو پاکستان دو پنچ مارے گا ۔بھارت نفرت کی آگ کو بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے ہماری مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احسن اقبال امن کا نے کہا

پڑھیں:

آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، بھارت ظلم و بربریت فوری بند کردے، پاکستان سنی تحریک اسلام و ملک دشمنوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، فلسطین اور بھارت میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں بھارت کا ظالمانہ و غاصبانہ اور انسانیت دشمن دہشتگردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں کا دور گذر گیا بھارت کو ہر سطح پر شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، اقلیتیں غیر محفوظ اور بھارتی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، اقلیتوں کی نسل کشی معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی، پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، اقوام متحدہ میں قرارداد صرف بھارتی قبضے کا بہانا تھا جو 78 سال پہلے ہی اپنا مقصد پورا کرچکی ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سورج انشا اللہ جلد طلوع ہونیوالا ہے، ظلم و جبر کرنیوالے اللہ کے عذاب سے کسی طور بھی نہیں بچ سکیں گے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے فی الفور اور بلاتفریق اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سیکیورٹی کی ضامن مسلح افواج، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • 2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال