پاک روس دوستی کے فروغ میں پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں، آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کی بنیاد رکھی گئی۔ دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی فتح کا دن جنگ اور امن کی قیمت کی یاد دہانی کراتا ہے، روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، میرا 2011ء کا دورہِ روس یادگار تھا، پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے، یقین ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، آئیے خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی زرداری صدر مملکت نے کہا کہ روسی فتح
پڑھیں:
وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں، مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا،صدر نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں، مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا،وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہ، رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابرہوگی،صدرمملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ۔
مزید :