وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس موخر ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی اور پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی، اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جانا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خطے میں کشیدہ صورتحال، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے دوسرے مرحلے میں آج قطر پہنچیں گے، جہاں وہ قطر کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرداخلہ کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی قطر میں اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اصولی موقف سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کے امن کے پیغام کو اجاگر کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کی بات چیت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کا عمان پولیس و کسٹمز ہیڈکوارٹر کا دورہ، دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
وزیرداخلہ محسن نقوی کا یہ دورہ قطر کے ساتھ پاکستانی حکومت کے روابط کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دینے کا ایک اہم قدم ہے۔
قطر کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات میں وزیرداخلہ پاکستان کی سیاسی و سفارتی پوزیشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔