پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔
ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی میں لینڈنگ
کراچی (نیوزڈیسک) لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا جس سے طیارے کی ونڈ سکرین کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
پرواز میں 344 مسافر سوار تھے جن میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے جنہیں انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں، پرواز کی روانگی آج رات متوقع ہے، مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان کے لیے کلیئرنس ملنے پر مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔