"خان صاحب کو آرام کرنے دیں" فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان کے پاپ گلوکار فلک شبیر نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "سانوں اِک پل چین نہ آوے" کے حالیہ ری میک پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اس گانے کو نئے انداز میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے پیش کیا ہے، تاہم یہ تخلیقی تجربہ سب کو پسند نہیں آیا۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، "خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔" ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے عاطف اسلم کا یہ ورژن دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل آواز کو عاطف کی آواز کے ساتھ ملا کر نیا امتزاج تخلیق کیا گیا ہے مداحوں کی آراء اس پر منقسم نظر آتی ہیں؛ کچھ اسے عاطف کی جانب سے لیجنڈ کو خراج تحسین قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ افراد فلک شبیر کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "شاہکار گیتوں کو چھیڑنا فنکارانہ بے ادبی کے مترادف ہے یاد رہے کہ ماضی میں بھی کئی فنکار نصرت فتح علی خان کے گانوں کو نئے انداز میں پیش کرتے رہے ہیں، مگر ہر بار یہ بحث چھڑ جاتی ہے کہ کیا ان شاہکاروں کو نئے سانچے میں ڈھالنا مناسب ہے یا نہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلک شبیر
پڑھیں:
آدھے سے زیادہ بیوروکریٹس پرتگال میں پراپرٹی لے چکے، وزیر دفاع کا بڑا انکشاف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔
وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں۔ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 5, 2025انہوں نے بیورو کریٹس کو مگرمچھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، اُن کیلیے نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ سیاست دانوں کو الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔