ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے : وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اہم خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے
، دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک کوشش کی، مسلح افواج نے ہندوستان کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حملے میں بچوں سمیت کئی پاکستانی شہید ہوئے، اللہ شہدا کے درجات میں بلندی عطا فرمائے، 22 اپریل کو پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا، بھارت نے10منٹ میں ایف آئی آر درج کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حملے کے فوری بعد پاکستان پرالزام لگا دیا، بھارت نے دنیا کو باور کروانے کی کوشش کی کہ پاکستان ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل بلوچستان میں ٹرین ہائی جیک کی گئی، واقعہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے تھے، ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ ہمارے ایس ایس جی کے جوانوں نے شہریوں کی جانیں بچائیں، بھارت نے واقعے کی مذمت تک نہیں کی، بھارت نے واقعے کا سنگدلی سے مذاق بنایا تھا، میرے دورہ ترکیہ کے دوران پہلگام واقعہ کی اطلاع ملی، پاکستان کا پہلگام واقعہ کا دور دور تک تعلق نہیں، میں نے واقعہ کی غیر جانبدار واقعے کی تحقیقات کا کہا، پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان حملے کا جواب دینے کیلئے 24 گھنٹے تیار تھی، بھارت نے رافیل جہاز خریدے، اس پر بہت ناز کرتا ہے، ہماری افواج نے بھارت کے رافیل جہاز مار گرائے، ایئرچیف ظہیر بابر کو سب کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ہم ہر لمحہ بھارتی عزائم سے اچھی طرح واقف تھے، کل بھارت نے مکمل تیاری سے 80 جہازوں کے ساتھ حملہ کیا، بھارت کی جانب سے پاکستان میں آزاد کشمیر، بہاولپور، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت 6 شہروں پر حملہ کیا گیا، ہمارے جہازوں نے سرحد عبور نہیں کی، ہمارے عقابوں نے پانچ بھارتی جہازوں کو مار گرایا، بھارتی جہازوں میں رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ کل رات بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ کل رات ہمارے دشمنوں کو نیند نہیں آئی، ہمارے دوستوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ گیا ہے، اسلام آباد میں ایک شہید کا جنازہ ہے، جنازے میں صدر اور آرمی چیف سمیت مجھے بھی شریک ہونا ہے، ہمارے شہدا نے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا، یہ شہید پاکستان کے ہیرو ہیں۔ کل اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح نصیب فرمائی۔ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آئیں پاکستان کو عظیم بنائیں۔وزیراعظم شہباز شریف خطاب مکمل کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔
لاہور سمیت پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے شریف نے کہا کہ بھارتی جہازوں پاکستان پر افواج نے بھارت کے بھارت نے
پڑھیں:
بھارت نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر ان میں ہمت ہوتی تو وہ دن میں آکر اعلان جنگ کرتے اور ہمارے سپاہیوں کا سامنا کرتے.انہوں نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، جس کی ہم اور پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے کہ کوئی ملک اٹھ کر کہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اور پوری دنیا مان لے، د و ہفتے سے بھارت الزامات لگا رہا ہے اس کے جواب میں وزیراعظم نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، اسی لیے ( پہلگام واقعے کی ) بین الاقومی سطح کی تحقیقات کی پیش کش کی کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردی بزدلی کی ایک شکل ہے اور نہ ہی پاکستان اور نہ ہی کشمیری اس میں ملوث ہیں، دوسری جانب بھارت جھوٹ بول رہا ہے اور ہم اس کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری فضائیہ نے جس طرح بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا ہے اس پر ہم سلام پیش کرتے ہیں، بھارت نے پھر حملے کرے گا توہم پھر اس کے جہاز گرائیں گے جیسے کہ گذشتہ شب مچھروں کی طرح اس کے جہاز گرائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہونے کے زعم میں وحشی بن چکا ہے. مگر پاکستان کے بہادر اور غیور عوام اس کی آنکھیں کھول دیں گے. ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں اور نہ کبھی جنگ کے حامی رہے ہیں مگر اب بھارت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا ہے، تو اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرنیشنل چارٹر اور اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کو یہ حق حاصل ہے، وہ جب اور جس انداز سے چاہے اس حملے کا جواب دے، ہم اور عوام حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو (پہلگام واقعے کی) شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی جس کا بھارت نے جواب نہیں دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میدان جنگ میں اور سفارتی سطح پر ہر حملے کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے. اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔