بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی ہوئے ہیں۔
11 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا، عمران خان
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔
یہ بات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں، بانی نے کہا ہے وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہورہا ہے، بانی نے کہا ہے یحیی خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا، آج بھی میڈیا کا گلا بند کردیا گیا، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی سیٹوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کے پی حکومت کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیے، اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انہیں سوچنا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔