Daily Sub News:
2025-05-08@01:53:27 GMT

پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے

پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار ڈرونز مار گرائے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں پاک فوج نے جدید دفاعی اور ای ڈبلیو (الیکٹرانک وارفیئر) صلاحیتوں کی مدد سے نیچے گرا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مار گرائے گئے چار میں سے دو ڈرونز کو سالم حالت میں قبضے میں لے لیا گیا ہے، جن سے اہم تکنیکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں تین ڈرونز بھیجے گئے تھے، جو مار گرائے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، جن میں ایک بڑا مسلح “ہیرون” ڈرون بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مسلسل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہی ہے، تاہم پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے پاکستان بھارت کشیدگی: امن کے قیام کیلئے برطانیہ، روس اور جاپان میدان میں آگئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی ڈرونز پاک فوج نے

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا، تمام پروازیں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے مزید 2 سیکٹرز پر گھٹنے ٹیک کر شکست تسلیم کرلی
  • پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے .بھارتی حکام کا اعتراف
  • پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بھارتی میڈیا کا اعتراف
  • پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے
  • پاکستان نے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے
  • پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے
  • پاکستانی مسلح افواج کا دشمن کو بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے: سیکیورٹی ذرائع
  • پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع