لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند، اسلام آباد اور کراچی کی بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری، لاہور کی فضائی حدود کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا۔
لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد اور کراچی ایرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔ گلگت، اسکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تاہم ابھی تک کسی پرواز نے لینڈ یا ٹیک آف نہیں کیا۔
اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود مکمل بحال کرنے کا نوٹم جاری کیا تھا۔
نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔
گزشتہ رات بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی فضائی حدود اسلام آباد کے لیے کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگ
---فائل فوٹوپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔
بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔
لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران لاہور اور کراچی کی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔