پاکستان اور بھارت تحمل، دانش مندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: متحدہ عرب امارات
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے بھارت اور پاکستان کو تحمل سے کام لینے اور جاری کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے بتایا کہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل، دانش مندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے اجتناب کریں جو علاقائی یا عالمی امن کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔شیخ عبداللہ بن زاید نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں دونوں ممالک کو اُن آوازوں پر دھیان دینا چاہیے جو سنجیدہ مکالمے اور باہمی مفاہمت کی حمایت کر رہی ہیں۔ان کے مطابق یہ وقت تنازع نہیں بلکہ مفاہمت کا ہے تاکہ خطے میں کسی ممکنہ عسکری تصادم کو روکا جا سکے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سفارت کاری اور بات چیت ہی ایسے بحرانوں کے پُرامن حل کا موثر ذریعہ ہیں اور یہی راستہ قوموں کو امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کی طرف لے جاتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات، اپنی روایتی غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے تحت، نہ صرف علاقائی و بین الاقوامی تنازعات کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج؛ وزیراعظم شریک ہوں گے
فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔
سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے ایجنڈے میں دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا سمیت عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا بھی شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔
شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے حکام اور عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں جن میں مختلف خطوں کے مسائل اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔