وفاقی حکومت نے سونے سمیت قیمتی دھاتوں، زیورات اور جواہرات کی درآمد و برآمد سے متعلق ایس آر او 760(I)/2013، جسے ”Import and Export of Precious Metals, Jewelry and Gemstones Order, 2013“ کہا جاتا ہے، کو 60 دنوں کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔بدھ کو جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’وفاقی حکومتہ قیمتی دھاتوں، زیورات اور جواہرات کی درآمد و برآمد کا آرڈر 2013 فوری طور پر 60 دنوں کے لیے معطل کر رہی ہے۔‘

ایس آر او 760 (I)/2013 کے تحت پاکستان میں سونے، چاندی، پلاٹینم جیسی قیمتی دھاتوں، جواہرات اور زیورات کی درآمد و برآمد کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے ضوابط، طریقۂ کار اور شرائط طے کی گئی تھیں۔قانون کے مطابق، جواہرات اور زیورات کے برآمدکنندگان کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کا طریقہ کار اتھارٹی کی جانب سے علیحدہ سے جاری کیا جانا تھا۔

اس ایس آر او کے تحت دو اسکیمیں دی گئی تھیں:

Entrustment Scheme – اس کے تحت بیرونِ ملک خریدار کی جانب سے جزوی پیشگی ادائیگی کے طور پر فراہم کردہ قیمتی دھاتیں درآمد کی جا سکتی تھیں تاکہ ان سے زیورات تیار کر کے برآمد کیے جائیں۔ اس اسکیم میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی مقدار، تیار کردہ زیور اور ضیاع کی ممکنہ مقدار کے مطابق محدود رکھی گئی تھی۔

Self-Consignment Scheme – جس میں برآمد کنندہ اپنی مرضی سے قیمتی دھاتیں درآمد کر کے زیورات تیار کر کے برآمد کر سکتا تھا۔مزید یہ کہ اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 25 کلوگرام قیمتی دھاتیں ایک وقت میں درآمد کی جا سکتی تھیں، جو ”روولوِنگ بیسز“ پر یعنی استعمال کے بعد دوبارہ درآمد کی اجازت کے ساتھ مقرر تھیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ اسکیم کے تحت درآمد کی گئی قیمتی دھاتوں کو نہ تو ملکی مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، سوائے اس کے کہ انہیں زیورات کی تیاری اور برآمد کے لیے استعمال کیا جائے، جیسا کہ معاہدے میں طے کیا گیا ہو۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی درا مد و برا مد درا مد کی کیا جا کے تحت کے لیے

پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے مزید نیچے آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں چاندی کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، فی تولہ چاندی 5 ہزار 22 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 305 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر سے کم کر 3970 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز یعنی منگال کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 35 ڈالر سستا ہوا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سندھ حکومت کی ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی عاید
  • سندھ حکومت ، ٹائر جلانے، پائرولائسز پلانٹس پر پابندی کا نوٹیفکیشن
  • سندھ حکومت کا ٹائر جلانے، پائرولائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن
  • ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی
  • بریڈ فورڈ میں 2 افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد
  • بیوی کے زیورات لینا ظلم نہیں،دہلی ہائی کورٹ
  • مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں پابندی نافذ، پنجاب حکومت کی نئی ہدایات
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟