تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری، بلاتفریق کاروائی کی جائے گی ۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہوں گی۔ مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں گرفتار ہونے والے نجی یا سرکاری ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہو سکے گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والے کوکم ازکم ایک رات حوالات میں گزارنی پڑے گی۔
Tagsپاکستان