Daily Ausaf:
2025-05-08@08:09:10 GMT

یورپی ملک کاجنگی طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گرکرتباہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

ہیلنسکی(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔

فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔

ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے باعث فی الحال کمرشل پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم اگلی پرواز کئی گھنٹوں بعد متوقع ہے۔

تا حال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور سائٹس بلاک کردیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لاہور: والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب 3 دھماکے سنے گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ

لاہور(اوصاف نیوز)والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

صورتحال کے پیش نظر قریبی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے طلبا کو واپس بھیج دیا گیا، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق والٹن میں واقع ایک اہم سیکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پر سیکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارتی ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ تاہم، عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا اور سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا جسے مار گرایا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: برکی اور والٹن کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
  • گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ
  • بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور میں تعلیمی ادارے بند
  • لاہور: والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب 3 دھماکے سنے گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ
  • لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا
  • پنجاب: گجرات شہر کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرگیا
  • پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں،اہم خبر سامنے آگئی
  • فن لینڈ میں جنگی طیارہ آرکٹک علاقے میں گر کر تباہ
  • وزیراعلیٰ کا شورکوٹ کے قریب حادثے میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس