بھارت کو دندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے، سید باقر الحسینی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
صدر انجمن امامیہ بلتستان نے کہا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے اور وطن کا دفاع کرنا شرعی طور پر واجب ہے۔ تمام اہل بلتستان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ملک عزیز پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ حملہ کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو اور سیکورٹی اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کو دندان شکن جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے اور وطن کا دفاع کرنا شرعی طور پر واجب ہے۔ تمام اہل بلتستان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اہل بلتستان سے گزارش ہے اس اہم اور حساس موقع پر اتحاد اتفاق کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے سوشل میڈیا میں ہونے والے پروپیگنڈوں سے اور غیر موثق خبروں کو پھیلانے سے اجتناب کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔