موجودہ پاک بھارت  کشیدہ صورتحال کے تناظر میں  پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا  ایک نیا ملی نغمہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا، جس نے سننے والوں کے دلوں میں جوش و ولولہ بھر دیا ہے۔ ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ نغمہ کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم‘‘ نے چار چاند لگا دیے۔ بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔ جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔ برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طُرَّہِ امتیاز ہے۔  پاک فوج کا موٹو : ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔ یہ ملی نغمہ پاک فوج کی بہادری، قربانی، اور قومی اتحاد کی ترجمانی کرتا ہے، اور قوم کے ہر فرد کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ اس میں بار بار گونجنے والا ”اللہ اکبر“ کا نعرہ سننے والوں کے دلوں میں جرات، حوصلے اور ہمت کی ایک نئی روح پھونک دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اللہ اکبر پاک فوج ہیں ہم

پڑھیں:

ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا: ظہران

نیویارک ( نیوزڈیسک) نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ میں نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔

ظہران ممدانی نے نیویارک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےنیویارک میں تاریخ رقم کردی، عوام نے ثابت کردیا پاور ان کے ہاتھ میں ہے، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے میں میرا ساتھ دینے کے لیے نیویارک کے نوجوانوں کا شکریہ کرتا ہوں، گزشتہ 12ماہ کی انتخابی مہم نے تاریخ رقم کردی، آپ کی وجہ سے آج ہم وکٹری پارٹی میں کھڑے ہیں۔

نومنتخب میئر نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں نے بتایا کہ نیویارک ان کا ہے،جمہوریت ان کی ہے، ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، میں یکم جنوری کو نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیورز، شیفز اورنرسز کا بھی شکریہ، نیویارک کو ایسا بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس آسانی سے رہ سکے، سب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کا انتخابی مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ممدانی نے کہا کہ آج اس شہر میں سانس لے رہے ہیں جس کا نیا جنم ہورہا ہے، آج خوف کی شکست اورامید کی جیت ہوئی، ہم نے خوفزدہ کرنے والے کو آج جواب دیدیا، نیویارک نے آج تبدیلی کیلئے ووٹ دیا، صرف اس بات کا افسوس ہے کہ آج کا دن دیکھنے میں بہت وقت لگا۔

عوام کے پرجوش نعروں کے درمیان ظہران ممدانی نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ سیاست نہیں، سیاست اب ہوگی، عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کیلئے لڑوں گا کیونکہ میں ان میں سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا کہ امید ابھی زندہ ہے، سیاسی اندھیرے میں نیویارک ایک اجالا بن کر ابھرا، مجھے معلوم ہے ڈونلڈ ٹرمپ میری تقریر دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں، ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا جہا ں آپ اسلاموفوبیا کے نام پر الیکشن جیتیں، کوئی ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے تو وہ نیویارک شہر ہے۔

نیویارک کے نومنتخب میئر نے کہا کہ نیویارک کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، یکم جنوری سے ہم ایک ایسی شہری حکومت بنائیں گےجو سب کیلئے فائدہ مند ہوگی، مزدور حقوق کیلئے یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سکیورٹی اورانصاف سب کو فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اگر افغانستان نے حملہ کیا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • احد رضا اور سجل علی کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں میں خوشی کی لہر
  • 27ویں ترمیم کو متنازع بنانے کی کوشش کی مذمت کرتا ہوں، طارق فضل چوہدری
  • احد رضا میر، سجل علی کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز
  • ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا: ظہران
  • ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی مراعات کا اعلان
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!