---فائل فوٹو 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔

آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

پڑھیں:

مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کو 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کے سامنے معلومات پیش کر سکتا ہے۔ مخبر ڈکلیریشن دے گا کہ اس کی معلومات درست ہیں، پھر معلومات کو دستاویزات اور مواد کے ساتھ تحریر کیا جائے گا۔

اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا اور جعلی شناخت دے تو کمیشن اس کی معلومات پر ایکشن نہیں لے گا۔ اگر مخبر کی معلومات پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہو تو وہ نہیں لی جائے گی۔

مخبر کی معلومات اگر پاکستان کے سیکیورٹی، اسٹریٹجک اور معاشی مفاد کے خلاف ہو تو وہ معلومات نہیں لی جائے گی جبکہ مخبر سے غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق معلومات بھی نہیں لی جائے گی۔

اس طرح، وہ معلومات بھی نہیں لی جائے گی جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ممنوع ہو جبکہ مخبر سے وہ معلومات بھی نہیں لی جائے گی جو جرم پر اکسائے۔

وزراء اور سیکریٹریز کے ریکارڈ سے متعلق کابینہ اور کابینہ کمیٹوں کی معلومات بھی نہیں لی جائے گی۔ قانون، عدالت کی جانب سے ممنوع معلومات، پارلیمنٹ وار اسمبلیوں کا استحقاق مجروح کی جانے والی معلومات بھی نہیں لی جائے گی۔

تجارتی راز سے متعلق مخبر کی معلومات نہیں لی جائے گی، اس شخص سے معلومات نہیں لی جائے گی جو اس کے پاس بطور امانت ہو۔ وہ معلومات نہیں لی جائے گی جو کسی غیر ملک نے خفیہ طور پر دی ہو۔

بل کے تحت وہ معلومات نہیں لی جائے گی جو کسی انکوائری، تحقیقات یا مجرم کے خلاف قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالے۔ کسی شخص کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی معلومات بھی مخبر سے نہیں لی جائے گی۔ سای طرح، وہ معلومات نہیں لی جائی گی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعتماد میں دی ہو، وہ معلومات نہیں لی جائے گی جو عوامی مفاد میں نہیں اور کسی نجی زندگی میں مداخلت ڈالے۔

کمیشن کسی بھی شخص کو طلب کرکے اس سے حلف پر معائنہ کرے گا۔ کمیشن ریکارڈ اور شواہد طلب کرے گا جبکہ کمیشن گواہوں اور دستاویزات کا معائنہ بھی کرے گا، کمیشن پبلک ریکارڈ بھی طلب کر سکے گا۔

کمیشن کے مجاز افسر کے پاس مکمل معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔ کمیشن کا مجاز افسر حکومتوں، اتھارٹی، بینک، مالی ادارے سے دستاویزات اور معلومات حاصل کر سکے گا۔

متعلقہ افسر 60 روز کے اندر معلومات کی تشخیص کرے گا اور اگر مخبر کی معلومات کی مزید تحقیقات یا تفتیش درکار ہو جس سے جرم کا فوجداری مقدمہ چلے تو کمیشن وہ متعلقہ اتھارٹی کو بھجوائے گا۔ کمیشن یقینی بنائے گا کہ مخبر کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، اگر کوئی مخبر نقصان میں ہو تو وہ کمیشن کے سامنے درخواست دے گا، جو متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کی جائے گی۔

مخبر کی معلومات درست ہوئی تو اسے حاصل شدہ رقم کا 20 فیصد اور تعریف کی سند دی جائے گی، زیادہ مخبر ہونے پر 20 فیصد رقم برابر تقسیم ہوگی۔ غلط معلومات دینے والے کو دو سال قید اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جرمانہ اس شخص کو دیا جائے گا جس کے بارے میں مخبر نے غلط معلومات دی

بل کے مطابق مخبر کی شناخت کو اتھارٹی کے سامنے ظاہر نہیں کیا جائے گا، جو مخبر کی شناخت ظاہر کرے  اسے 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • بہاولنگر: جولائی میں 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ و دیگر اشیاء تلف
  • مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت
  • لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اور ریحانہ ڈار سمیت متعدد رہنما گرفتار
  • سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری